ممبئی (جیوڈیسک) سلو بھائی کی فلم نے سینما گھروں کی زینت بنتے ہی ریکارڈز کا ڈھیر لگا دیا ہے۔ بجرنگی بھائی جان نے ریلیز کے پہلے دن ستائیس کروڑ پجیس لاکھ روپے کمائے جو سلمان خان کی کسی بھی فلم کا پہلے دن سب سے زیادہ بزنس تھا۔
2015 میں کسی بھی بھارتی فلم کا ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ تین روز میں سو کروڑ روپے کمانے کا ریکارڈ بھی بجرنگی بھائی جان کے نام رہا۔ بجرنگی بھائی جان کی دھوم دنیا بھر میں مچی ہوئی ہے۔
دنیا بھر میں پہلے ویک اینڈ کے بعد 50 کروڑ روپے سے زائد کما کر سلمان خان کی بین الاقوامی مارکیٹ میں سب سے کامیاب فلم بن گئی جبکہ صرف پانچ دن میں ایک سو پچاس کروڑ روپے سے زائد کمائی بھی سلمان خان کی کسی فلم نے تاریخ میں پہلی بار کی۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں سلمان خان کی آٹھ فلمیں سو کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہیں۔ بجرنگی بھائی جان نے سلمان خان کو بالی ووڈ کے سو کروڑ کے کلب کا بے تاج بادشاہ بھی بنا دیا ہے۔