فلم چشم بدورکے پہلے گانی ہر ایک فرینڈ کمینہ ہوتا ہے کی وڈیو جاری

Chashme Buddoor

Chashme Buddoor

ممبئی(جیوڈیسک)این جی ٹی اپنی پہلی فلم تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پاکستانی پاپ گلوکار،ماڈل و اداکار علی ظفرکی تیسری بالی ووڈ فلم “چشمِ بدور”کے ٹریلر کے بعد پہلی گانے”ہر ایک فرینڈ”کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ ہر ایک فرینڈ کمینہ ہوتا ہے کہ بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف گلوکار سونو نگم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں تین دوستوں کو ایک ساتھ ڈانس اور تفریح کرتے دکھایا گیا ہے۔1981کی مشہور کامیڈی فلم”چشمِ بدور”کے ریمیک کی ہدایتکاری کامیڈی فلموں کے نامور ہدایتکار ڈیوڈ دھاون نے دی ہے۔

جس میں علی ظفر کیساتھ سدھارتھ،دیوندو شرما،رشی کپور اورتاپسی پنواہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ جوہی چالہ اور انوپم کھیر بحیثیت مہمان اداکار جلوہ گر ہونگے۔گوا میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو بیک وقت ایک ہی لڑکی کی توجہ اپنے جانب مبذول کروانے کی کوششوں میں مگن نظر آرہے ہیں۔

ویاکوم موشن پکچرز کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے جورواں سال5اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔