ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ڈانسر اور اداکار گووندا کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے فلمی کیرئیر میں کبھی ایسی فلم نہیں ملی جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے۔
رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی کامیڈی اور بہترین رقص کرنے سے نام کمانے والے اداکار گووندا کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے پورے فلمی کیرئیر میں پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں سمیت ایسی کوئی فلم نہیں مل سکی جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو دکھا سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم نگری کی شروعات کا سفر بہترین رہا، جن فلموں کا وہ حصہ رہے وہ کامیاب رہیں تاہم وہ کبھی بھی مکمل منصوبہ بندی والی فلمیں نہیں تھیں لیکن پھر بھی وہ کامیاب ہوئیں۔
دوسری جانب اپنی آخری فلم “ہیپی اینڈنگ” کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ہدایت کاراور سیف علی خان کے بہت شکر گزار ہیں کہ ان کے باعث ان کی 5 سال بعد کوئی فلم اسکرین پر آئی لیکن وہ ناکام رہی اور انہیں اس فلم کی ناکامی کا کوئی دکھ بھی نہیں۔