ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ماڈل و اداکارہ ساکشی چوہدری نے کہا کہ فی الحال ان کا فلمی کیرئیر ہی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ساکشی چوہدری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آج کل وہ بالی ووڈ فلمک ’’ہیرا پھیری تھری‘ ‘کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو کہ ان کے کیرئیر کی پہلی فلم ہے اور وہ اپنے کردار کو جاندار بنانے کے لیے بے حد محنت کررہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فی الحال ان کے لیے فلمی کیرئیر پہلی ترجیح ہے۔ فلم میں اداکارہ ساکشی کے ہیرو اداکار جان ابراہام ہوں گے جو ان دنوں فلم’’ویلکم بیک‘‘کی عکسبندی کروا رہے ہیں۔ فلم کی عکسبندی مکمل کرواتے ہی وہ فلم ہیرا پھیری تھری کی عکسبندی میں مشغول ہوجائیں گے۔