ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کامیڈی کرنا مشکل کام ہے، ایسا کرتے ہوئے عجیب لگتا ہے۔
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن سوہا پہلی بار کامیڈی فلم ”مسٹر جو بی کروا لو” میں اپنے فن کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سنجیدہ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
فلم ”مسٹر جو بی کروا لو” کی تشہیری مہم کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سوہا نے کہا کامیڈی کرتے ہوئے اداکار کو شکل بگاڑنا بھی پڑتی ہے اور الٹ پلٹ حرکتیں بھی کرنا پڑتی ہیں۔
اس طرح اداکار خود بھی مذاق بن جاتا ہے لیکن انہیں اسکی پرواہ نہیں۔ سنجیدہ فلموں میں کام کر کے انکی ایک شناخت بن گئی تھی جسے وہ تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔