نیویارک (جیوڈیسک) امریکی فلم اسٹوڈیو سونی پکچرز نے متنازع فلم “دا انٹرویو”ریلیز کر دی۔ امریکا اور شمالی کوریا میں تناؤ بڑھانے والی، متنازع فلم کو آخر کار کرسمس کے موقع پر 3 سو مقامات پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
دا انٹرویو شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اَن کے قتل کے موضوع پر بنائی گئی فلم ہے۔ یہ فلم بنائے جانے پر سونی پکچرز کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی اور گزشتہ دنوں ساڑھے نو گھنٹے تک شمالی کوریا میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی۔