نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی 2011ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل “ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس”کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔
ہدایتکار میٹ ریوز کی اس فلم میں اینڈی سرکیس، گیری اولڈ مین، جیسن کلارک اور کیری رسل اہم کردارادا کررہے ہیں۔ پیٹر چرنن اور ڈائیلان کلارک کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کس طرح جینیاتی تجربات کے ذریعے بن مانس خطہِ ارض کی سب سے ذہین ترین مخلوق بن کر دنیا پر اپنی حکمرانی ثابت کرنے لگتے ہیں۔ 12 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس کے تحت رواں سال 11 جولائی کوامریکی جبکہ 17 جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔