ممبئی (جیوڈیسک) اداکار رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی اچھے انجام والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ انھوں نے دپیکا کے ساتھ جتنی فلمیں کی ہیں ان کے آخر میں دونوں کی موت ہو جاتی ہے تاہم اب وہ ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جس کا انجام اچھا ہو اور وہ دپیکا کے ساتھ خوشی سے زندگی گزاریں۔ رنویر کے مطابق ان کی والدہ کو فلموں کے آخر میں اپنے بیٹے کا مرجانا بالکل پسند نہیں۔
رنویر سنگھ کے مطابق ان کے کیرئیر کی فلموں میں اب تک تین ایسی فلمیں ہیں جس کے آخر میں ہیرو کی موت ہوجاتی ہے جن میں ’’رام لیلا، غنڈے اور ’’ باجی راؤ مستانی ‘‘ شامل ہیں۔