ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی آئندہ آنے والی فلم دھوم تھری باکس آفس پر شاندار بزنس کرے گی۔ ممبئی میں فلم کی شوٹنگ اور ایڈٹینگ مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اتنی عمدہ فلم کو شائقین سے محروم رکھا جائے۔
انھوں نے کہا کہ وہ دھوم تھری پر عوامی تاثرات جاننے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتے۔انھوں نے دعوی کیا کہ ان کی دھوم تھری، دھوم سیریز کی پہلی دونوں فلموں سے بہتر فلم ثابت ہو گی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ دھوم تھری جلد ہی بھارت سمیت دینا بھر میں ریلیز کی جاے گی۔