فلم “گینگ آف گھوسٹس” کے نئے ڈائیلاگ پروموز جاری

Gang Of Ghosts

Gang Of Ghosts

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وو ڈ اداکار شرمن جوشی اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ماہی گل کی ہارر کامیڈی فلم “گینگ آف گھوسٹس” کے ٹریلر کے بعد ڈائیلاگ پروموز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ستیش کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے گھر کے گرد گھومتی ہے جہاں بھوتوں کا بسیرا ہے جسے گرا کر شاپنگ مال بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب بھوت بھی اس گھر کو اپنا مسکن سمجھ کر چھوڑنے سے انکاری ہیں اور ضد پر ڈٹے ہوئے ہیں، اب بھوتوں اور انسانوں کی جنگ میں جیت کس کی ہوئی یہ جاننے کے لئے فلم کی ریلیز کا انتظار کرنا پڑے گا۔ بھرپور کامیڈی اور خوف کے حسین امتزاج پر مبنی اس فلم میں انوپم کھیر بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جسے رواں برس اکیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنا دیا جائے گا۔