فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں،مصطفی قریشی

Mustafa Qureshi

Mustafa Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو فلم انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں

ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے، گروپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتا اور میں نے ہمیشہ کوشش ہے کہ فلم انڈسٹری میں گروپ بندی ختم کرائوں اور تمام لوگ مل جل کر چلیں لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔