فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہو گا، ندیم

Nadeem

Nadeem

لاہور (جیوڈیسک) سینئیر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی عملی طور پر ہی کام کرنے سے ممکن ہو سکے گی اور پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سب کو متحد ہو کر کام کرنا پڑے گا۔

پاکستان فلم انڈسٹری پر آنے والا موجودہ بحران عارضی ہے جو جلد ہی ختم ہو جائے گا لیکن اس کے لیے سب کو مل کر سنجیدگی سے کوششیں کرنا ہو نگی انھوں نے کہا کہ جب ملک میں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی توپاکستانی فلم انڈسٹری پر چھائے ہوئے سیاہ بادل ختم ہو جائیں گے اور سب معاملات درست ہو جائیں گے۔