فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں: ہمایوں سعید

Humayun Saeed

Humayun Saeed

کراچی (جیوڈیسک) ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم اپنی کوششوں میں کسی حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔

ابھی بہت محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ فلم انڈسٹری کا کھویا ہوا مقام واپس لانے کے لئے ہمیں مزید بہتر کام کرنا ہے۔