کراچی (جیوڈیسک) اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ ماضی کی بہت سی تلخق یادیں ہماری فلم انڈسٹری کی تاریخ کا حصہ ہیں لیکن اب ہمیں ماضی کو فراموش کر کے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیئے کیونکہ جو قت گزر گیا اسے یاد رکھنے سے کوئی فائدہ نہیں۔
فلم انڈسٹری کے اس خراب دور کے ذمے دار بھی ہم ہی ہیں کہ جب ایسی غیر معیاری فلمیں بنائی جائیں گی تو کون سنیماؤں کا رخ کرے گا۔ یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی، انھوں نے کہا ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ہیں۔
ان کو دہرانے سے پھر سے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں، ہمارے ملک کے نوجوان ایک نئی سوچ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، انھوں نے پلٹ کر پیچھے نہیں دیکھا بلکہ ان کی منزل تو اب پاکستان کی فلم انڈسٹری کو دنیا بھر میں اہم مقام دلانا ہے۔