کراچی (جیوڈیسک) اداکار اسلم شیخ نے کہا کہ اپنے پروڈکشن ادارے کے تحت ان دنوں چند پروجیکٹ پر کام کرر ہے ہیں۔ جس کی تیاری جاری ہے، گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ کی تھی جو تکمیل کے مراحل میں ہے، جب کہ ڈرامہ سیریل کی کہانی پر بھی کام جاری ہے۔
ہمارا ٹی وی ڈرامہ تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے اس کی وجہ ہے ہمارے بیشتر پروڈکشن ادارے معیار پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں مقابلے کے اس دور میں جب کہ پاکستان میں نجی چینلز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے لوگ اسی چینل کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جہاں انھیں ان کے مزاج اور معیار کے مطابق ڈرامہ دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
انھوں نے کہا اس وقت پاکستان میں بہت اچھے لکھنے والے موجود ہیں جو ملک کی موجودہ صورتحال پر موضوعات کا انتخاب کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا ٹیلی ویژن ڈرامے کی کامیابی کے بعد اب جس طرح فلموں کا آغاز ہوا ہے۔
وہ بہت خوش آئیند بات ہے ہم ایک عرصہ سے اس بات کے منتظر تھے کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں اور اب ان فلموں کا آغاز ہوچکا ہے لیکن اس کی بحالی اور بہتری میں ابھی وقت لگے گا، کوششیں بہر حال کامیاب ہورہی ہیں۔