فلم انڈسٹری کو اچھی سوچ کی ضرورت تھی جسے نوجوانوں نے پورا کر دیا، ندیم

Nadeem Baig

Nadeem Baig

کراچی (جیوڈیسک) سینئر اداکار ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اچھی سوچ رکھنے والوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جسے نوجوانوں نے پورا کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں نے عوام کی توقعات کے مطابق فلمیں بنا کر اسے پورا کر دیا اور عوام کو سنیما آنے پر مجبور کر دیا۔

اب ہمیں ماضی کو بھلا کر مستقبل کی طرف توجہ دینی ہو گی تا کہ فلم انڈسٹری کو ترقی کی طرف لے جایا جائے۔