نیویارک (جیوڈیسک) مشہور سپر ہیرو فلم ’’آئرن مین‘‘ کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ فلم کے چوتھے حصے کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ، رابرٹ ڈائونی جونئیر ایک دفعہ پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے ، یہ فلم نومبر 2015 میں ریلیز کی جائے گی۔
ہالی وڈ کا کامیاب سپر ہیرو ’’آئرن مین ‘‘مداحوں کا دل بہلانے ایک بار پھر دشمنوں کے چھکے چھڑانے کو تیار ہے۔ ہالی وڈ میں سپر ہیرو کرداروں کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے بنایا جانے والا یہ نیا پارٹ اس قدر مقبول ہوا کہ اب یہ سپر مین سائیڈر مین اور بیٹ مین کی ہمرکابی کرتا دکھائی دیتا ہے۔
’’آئرن مین 4 ‘‘ کے لئے نئے ہیرو کی تلاش جاری تھی لیکن ایک سروے کے نتیجے میں عوام کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے رابرٹ ڈائونی جونئیر کو ہی مرکزی کردار دیا گیا۔ یہ فلم نومبر 2015 میں ریلیز ہوگی۔