پاکستان (جیوڈیسک) فلمز اور مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ کی مشترکہ پیشکش میں ہوں شاہد آفریدی نے دس دن میں تین کروڑ روپے بزنس کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ شاہد آفریدی کے چھکوں کے تو سب دیوانے ہیں اب ان کے نام پر بننے والی فلم بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔
اسپورٹس پر بننے والی پاکستان کی پہلی فلم میں ہوں شاہد آفریدی سینما مالکان کے لئے فائدے کا سودا ثابت ہوئی جس نے اپنی نمائش کے دس دن میں تین کروڑ کا بزنس کیا میں ہوں شاہد آفریدی کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں لگنے والی ہر اچھی فلم اچھا بزنس بھی دے سکتی ہے۔