فلم کرش تھری بھی 100 کروڑ کلب میں شامل

Krish 3

Krish 3

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ایکشن فلم کرش تھری بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو گئی۔ فلم ریلیز کے پانچ دنوں میں ایک سو پینتیس کروڑ کا بزنس کر کے نئے ریکارڈ بنانے کے لئے تیار ہے۔

سپر ہیرو ریتک روشن کی کرش تھری بالی ووڈ نگری میں کئی نئے ریکارڈ قائم کرنے جا رہی ہے۔ فلم ایک دن میں پینتیس کروڑ کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ شاہ رخ خان کی فلم چنائی ایکسپریس کے پاس تھا۔ فلم نے ایک دن میں تینتیس کروڑ کمائے تھے۔

کرش تھری نے پانچ دنوں میں ایک سو پینتیس کروڑ کا بزنس کیا۔ فلمی پنڈتوں کا ماننا ہے کہ فلم بالی ووڈ سینما میں نئی تاریخ رقم کرے گی۔