ایک فلم ملنے پر اسٹیج اداکارائیں خود کو سپر اسٹار سمجھنا چھوڑ دیں، ریشم

Resham

Resham

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ریشم نے فلم اور ٹی وی کے بعد اب اسٹیج پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ اسٹیج اداکارائیں ایک فلم میں کام ملنے پرخود کو سپر اسٹار سمجھنا چھوڑ دیں،انہوں نے فلم اور ٹی وی کے بعد اب اسٹیج پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

ان کا کہنا ہے کہ اچھا کردار اور معیاری اسکرپٹ ملا تو اسٹیج پر ضرور کام کریں گی،اداکارہ ریشم نے لاہور کے تھیٹر میں نئےاسٹیج ڈرامے کا اسکرپٹ فنکاروں میں تقسیم کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیج اداکارائیں ایک فلم میں کام ملنے پر خود کو سپر اسٹار سمجھنا چھوڑ دیں۔

ریشم کا کہنا تھا کہ انہوں نے معیاری فلمیں نہ بننے پر فلم انڈسٹری چھوڑی،خوشی ہے کہ اب پھر سے اچھی فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بھی اچھا کردار اور معیاری اسکرپٹ ملا تو اسٹیج پر ضرور کام کریں گی۔