فلم ’جذبہ‘ کیلئے ایشوریا رائے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروائیں گی

 Aishwarya

Aishwarya

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ میں اپنی اداکاری اور ڈانس کی صلاحیتوں سے منفرد نام و مقام بنانے والی سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن اب گلوکارہ بھی بن گئی ہیں۔

ایشوریا اپنی آنے والی ایکشن سے بھر پور فلم ’جذبہ‘ کے لیے اپنی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کروائیں گی۔ اس سے قبل مادھوری، شردھا کپور اور نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنی فلموں کے لیے اپنی آواز میں گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔

ایشوریا رائے فلم کے لیے گانا ریکارڈ کروانے سے قبل اس کی ریہرسل بھی کر رہی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکاری اور رقص کے بعد ایشوریا بطورِ پلے بیک سنگر اپنی آواز سے بھی مداحوں کو متاثر کرتی ہیں کہ نہیں۔ واضح رہے کہ ایکشن سے بھر پور اس فلم میں ایشوریا کے مدِ مقابل عرفان خان کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

جوکہ ساؤتھ کوریا کی سال 2007 میں ریلیز کی گئی فلم ’سیون ڈیز‘ کا ری میک ہے۔ ایشوریا اور عرفان خان کے علاوہ اس فلم کی مر کزی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی نظر آئیں گی۔ ایکشن اور سسپنس سے بھرپور اس فلم کو رواں سال 9 اکتوبر کو عام نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔