پاکستانی فلم جوش نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

Josh

Josh

عید پر ریلیز ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم جوش نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ سینما گھروں میں شائقین کا ہجوم ہیں۔ فلم دی پلیٹ فارم نے ریلیز کی جبکہ اے آروائی ڈیجیٹل ذرائع
پارٹنر ہے۔

فلم جوش عیدالفطر پر ملک کی سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوئی۔ فلم کو ذبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ سینماں میں ہاس فل ہے۔ فلم جوش پانچ دوستوں کی کہانی ہے۔ جن کا ایک ہی عزم ہوتا ہے۔ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ اور اس نظام کے خلاف عملی جدوجہد کرنا، صرف جلنا کڑھنا نہیں بلکہ اپنا جوش دکھانا ہے۔

فلم نے بھارت، امریکا اور برطانیہ میں پہلے ہی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ ممبئی فلم فیسٹول میں کسی پاکستانی فلم کو اتنی پزیرائی حاصل ہوئی۔ فلم میں مرکزی کردار آمنہ شیخ ادا کر رہی ہیں جبکہ محب مرزا، نائلہ جعفری، نوین وقار اور خالد احمد فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔