فلم ’’پی کے ‘‘ میں عامر کا ٹرانزسٹر انوشکا نے پکڑ لیا، پوسٹر ریلیز

Anushka

Anushka

ممبئی (جیوڈیسک) عامر خان کے برہنہ پوسٹر سے مشہور ہونے والی فلم ’’پی کے ‘‘ کا گزشتہ دنوں ایک اور موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے مگر اس مرتبہ پوسٹر میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی انوشکا شرما نظر آ رہی ہیں۔

اس نئے پوسٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلے کی مرتبہ عامر خان نہیں بلکہ اب انوشکا شرما عامر خان والا ٹرانزسٹر یعنی پرانا ٹیپ ریکارڈر پکڑے کھڑی ہیں۔ نئے موشن پوسٹر کی ریلیز پر عامر خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’اے دیکھا۔۔۔ ہمارا جگو ٹرانزسسٹر کے ساتھ ‘‘ جب کہ اس کے ساتھ ہی خود انوشکا شرما نے بھی ایک میسج ٹویٹ کیا ہے۔

جس میں انوشکا لکھتی ہیں کہ ’’بہت ٹکر ٹکر دیکھ لیا پی کے کو۔۔۔ اب میری باری ہے‘‘ ۔ اس موقع پر اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر اس پوسٹر ایڈ کریں ۔ اس فلم کو راجو ہیرانی ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور 19 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔