فلم پی کے نے 14 دن میں 5 سو 16 کروڑ روپے کما لیے

PK Movie

PK Movie

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ” پی کے”19 دسمبر کو ریلز کی گئی تھی۔

بھارت میں فلم کیخلاف احتجاج اور کئی سینما گھروں میں بندش فلم کی کامیابیوں کا سلسلہ نہ روک سکے۔ پی کے فلم صرف 14 دن میں عالمی سطح پر 5 سو 16 کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم بن چکی ہے۔

فلم نے بین الاقوامی باکس آفس پر 122 کروڑ روپے کمائے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے فلم 6 کروڑ کما کر ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔