فلم پی کے کیخلاف دائر درخواست مسترد

PK

PK

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے عامر خان کی فلم پی کے کیخلاف دائر درخواست ردی کی ٹوکری میں ڈال دی۔ فلم پسند نہیں آئی تو مت دیکھیں لیکن فلم پربین نہیں لگ سکتا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے عامر خان کی نئی فلم پی کے سے متعلق فیصلہ سنادیا ہے۔ فلم “پی کے بھارت میں اعتراضات کی زد میں ہے، پہلے فلم کے پوسٹر پر اعتراض ہوا جس کے بعد فلم کی کہانی پر اعتراض اٹھایا گیا، جس کے بعد ہندوئوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں اس فلم کو بین کرنے کی درخواست دائر کی گئی

ہدایتکار اور اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر بھی کٹوائی گئی تاہم یہ سب کچھ بے کار رہا۔ عدالت نے کہہ دیا کہ جس کو فلم پسند نہ آئے وہ نہ دیکھے۔ فلم میں ایک ایلین کا زمین پر آنا اور اس کا مختلف مذاہب کے خداوئوں سے مدد طلب کرنے کے لیے مندروں، مسجدوں اور گرجا گھروں میں جانا دکھایا گیا ہے، فلم توہم پرستی پر سوال اٹھاتی ہے۔