ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ اگر فلم کی منصوبہ بندی اچھی طرح کی جائے تو وہ ناکمیاب نہیں ہو سکتی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے اورخوربرو اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلمیں بنانے اور ان فلموں کے بزنس کے لیے یہ وقت بہت مناسب ہے،فلم انڈسٹری میں بہتری آتی جارہی ہے اور تیزی سے کامیابی کے جانب گامزن بھی ہے جو سرمایہ دار کے لیے بھی بہت بہتر ہے،انکا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی پراجیکٹ کی منصوبہ بندی اچھی ہو تو وہ فلم کبھی ناکامیاب نہیں ہوگی۔
دوسری جانب انکا کہنا تھا کہ ماضی میں محض فلم کے ہٹ ہونے کے بارے میں سوچا جاتا تھا تاہم اب پروڈیوسرزسے معلوم ہوتا ہے کہ کسی بھی فلم سے کمایا جانے والا پیسہ حاصل کرنے میں 2 سال لگ جاتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ فلم بنانے کے لیے بہت سے موضوعات ہیں جہاں فلم کے پروڈیوسرزاچھی منصوبہ بندی کریں اور ہم اداکار ان میں مختلف کردار ادا کریں۔
واضح ر ہے کہ ایشوریا رائے فلم نگری میں 5 سال بعد پھر سے فلم جذبہ کے زریعے اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جب کہ فلم 9 اکتوبر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔