ممبئی (جیوڈیسک) فلم آر راجکمار کا ڈائیلاگ پرومو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سوناکشی سنہا اور شاہد کپور پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ کے ڈانسنگ ہیرو شاہد کپور اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی جوڑی باکس آفس پر پہلی بار ساتھ تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے ۔
ہدایت کار پربھو دیوا کے ساتھ۔ شاہد اور سوناکشی کی ایکشن فلم “آر راجکمار”کے ٹریلر اور گانوں کے بعد جہاں فلم کے نئے ڈائیلاگ پرومو جاری کیے گئے وہیں اب فلمی خاکوں پر مبنی کامک کتاب کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔
فلم میں عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہوں گی۔ 40 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھر پور آر راجکمار 6 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔