ممبئی (جیوڈیسک) نامور ہدایتکار روہت شیٹھی نے بالی ووڈ کے اسٹار شاہد کپور اور رنویر سنگھ کو 1989 کی شہرہ آفاق فلم ’’رام لکھن‘‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا ہے۔
معروف ہدایتکار سبھاش گھائی کی 1989 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’رام لکھن‘‘ میں اداکار انیل کپور اور جیکی شروف نے مرکزی کردار ادا کیا تھے جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا اور فلم نے باکس آفس پر شاندار کمائی کی تھی جب کہ اب ہدایتکار روہت شیٹھی نے فلم ’’رام لکھن‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں مرکزی کردار کے لیے مختلف اداکاروں کا نام لیا جارہا تھا تاہم اب ہدایتکار نے فلم کے لیے فائنل کاسٹ کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹھی نے فلم ’’رام لکھن‘‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار کے لیے قرعہ فال اداکار شاہد کپور اور رنویر سنگھ کے نام نکلا ہے جس کے بعد فلم میں شاہد کپور ’’رام‘‘ اور رنویر سنگھ ’’لکھن‘‘ کا کردار نبھائیں گے جب کہ فلم کی کاسٹ کا باقاعدہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا اور فلم کی شوٹنگ رواں سال دسمبر میں شروع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اپنی نئی آنے والی فلم ’’بے فکر‘‘ اور شاہد کپور ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔