فلم رام لیلا کے پہلے گانے رام جی کی چال کی وڈیو جاری

Film Ram Leela

Film Ram Leela

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیرنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کی جوڑی پہلی بار سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے جارہی ہے جن کی رومانٹک ڈرامہ فلم رام لیلا ریلیز کیلئے مکمل تیار ہے۔ رنویر و دپیکا کیساتھ فلم ساز و ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی رومانٹک فلم رام لیلا کے ٹریلر کے بعد فلم کے پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔

سدھارتھ اور گریما کے تحریر کردہ تڑد تڑد ارے رام جی کی چال دیکھو، آنکھوں کی مجال دیکھو کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف گلوکار ادت نرائن کے صاحبزادے ادیتہ نرائن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں رنویر سنگھ اپنے ڈانس کے جلوے دکھا رہے ہیں جبکہ فلم کا میوزک خود سنجے لیلا سمیت مونٹی شرما نے ترتیب دیا ہے۔

شیکسپیئر کے شہرہ آفاق رومانوی ناول رومیو اینڈ جولیٹ سے ماخوذ رام لیلا میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کیساتھ ساتھ شویتا سالو، ابھے منیو شیکھر سنگھ، رچا چھڈا، گلشن دیوائیا، شرد کلکر اور سپریا پھاٹک اہم کرداروں ادا کر رہے ہیں جبکہ بالی ووڈ کی پگی چاپس پریانکا چوپڑا بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔ 35 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ رومانٹک ڈرامہ فلم رام لیلا 15″نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔