پاکستانی فلم زندہ بھاگ کا کینیڈا میں شاندار ورلڈ پریمیئر

Pakistani Film

Pakistani Film

پاکستانی فلم زندہ بھاگ کا کینیڈا میں شاندار ورلڈ پریمیئر ہوا۔ فلم زندہ بھاگ نے ٹورنٹو سنیما گھروں میں زبردست پذیرائی حاصل کی۔ فلم کے انگلش کامیڈی گانے پانی دا بلبلہ میں ابرارالحق کی آواز نے دھوم مچادی۔

پاکستانی فلم زندہ بھاگ کی کہانی حساس موضوع پر دلچسپ انداز میں بنائی گئی۔ کامیڈی فلم میں بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے زبردست اداکاری کی ہے۔ فلم کی موسیقی ساحر علی بگہ نے ترتیب دی ہے جبکہ راحت فتح علی خان، ابرار الحق، عارف لوہار اور امانت علی جیسے منجھے ہوئے سنگرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

فلم زندہ بھاگ کی کینیڈا میں جاری ٹورنٹو سائوتھ ایشین فلم فیسٹول میں شاندار پذیرائی ہوئی۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی مسی ساگا کے سنیما گھروں میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کرلی۔ کامیڈی فلم زندہ بھاگ پاکستان میں چھ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔