ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ نئی آنے والی فلم ”پی کے“ دیکھنے بعد ان کے 3 سالہ بیٹے آزاد نے انہیں ”پی کے“ ہی پکارنا شروع کردیا۔
اپنے خاندان کے ہمراہ فلم ”پی کے“ کا پریمیئر شو دیکھنے کے بعد عامر خان نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ، بیٹی اور بیٹے سمیت خاندان کے تمام افراد کا کہنا ہے کہ یہ فلم میرے فلمی کیریئر کی سب سے اچھی فلم ہے جب کہ میرے 3 سالہ بیٹے آزاد نے تو فلم دیکھنے کے بعد مجھے ”پی کے“ ہی پکارنا شروع کردیا اور ساتھ ہی ساتھ فلم میں میرے انوکھے کردار اور ڈانس کو بھی کاپی کرنا شروع کردیا۔
واضح رہے کہ بھارت کے نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنے والی فلم ”پی کے“ میں عامر کےساتھ انوشکا شرما سمیت سنجے دت اور سوشانت سنگھ راجپوت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 19 دسمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔