فلم سیریز ریمبو کا کمپیوٹر گیم ٹریلر ریلیز

Rambo

Rambo

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار سلویسٹر سٹالون کا مشہور زمان کردار جان ”ریمبو” کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔ ایکشن اور کمپیوٹر گیمز کے ہزاروں دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اس سلسلے میں ریمبو سیریز پر مبنی نئی ویڈیو گیم ”ریمبو دی ویڈیو گیم“ کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس ویڈیو گیم میں ریمبو سیریز کی تینوں فلموں کے گیم موجود ہیں جس میں جان ریمبو خطرناک مشن سرانجام دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم آئندہ سال 17 جنوری کو لانچ کر دیا جائے گا۔