ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی این جی ٹی پولیس انکانٹرز کی کہانی بیان کرتی2007 کی بالی ووڈ فلم شوٹ آٹ ایٹ لوکھنڈ والا کے سیکوئلشوٹ آٹ ایٹ واڈلاکے نئے گانے اے مانیاکی وڈیو جاری کردی گئی۔اے مانیاکے بولوں پر مبنی اس گانے کوگلوکار عدنان سمیع خان اور شان کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جس کی وڈیو میں جان ابراہم، تشار کپوراور ان کے ساتھی گینگسٹرز کو ساتھ دکھایا گیا ہے۔ ہدایتکار سنجے گپتا کی اس فلم کو معروف فلمساز ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے جس میں جان ابراہم، انیل کپور، تشار کپور، کنگنا رناوٹ، سونوسوڈ، منوج باجپائی، مہیش منجریکراور رونت روئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
جبکہ پریانکا چوپرا ایک آئٹم سونگ کے لیے بحیثیت مہمان اداکارہ اس فلم کا حصہ بنی ہیں۔ 1982 میں ممبئی پولیس کے ہاتھوں ہونے والے پہلے انکانٹرمرڈر سے شروع ہونے والی یہ کہانی ممبئی میں گینگ انکانٹرز کی عکاسی کرتی ہے۔
اس فلم کا میوزک معروف بھارتی موسیقار انو ملک کے ساتھ پاکستانی بینڈ Roxenکے گلوکار و موسیقارمصطفی زاہد نے ترتیب دیا ہے۔ ایکشن سے بھرپور کرائم تھرلر فلم شوٹ آٹ ایٹ واڈلا رواں سال 3 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔