فلم میں دکھائے جانے والی جنگ کے مناظر کمرے میں تخلیق

N G T Movies

N G T Movies

نیویارک (جیوڈیسک)این جی ٹی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم اسٹار وارزکے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو آئے دن اس مقبول سیریز کے کرداروں سے جڑی اپنی دلچسپی کو مختلف انداز میں نمایاں کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں ایک مداح نے فلم میں دکھائی جانے والی عظیم الشان جنگ کے مناظر اپنے لیونگ روم میں ترتیب دے کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔140 فٹ طویل اس کمرے میں جنگی جہاز، توپیں، گنز، دیوہیکل روبوٹس اور یہاں تک کہ اسپیشل ایفکٹس کو جنگ کے مناظر میں اس طرح سے شامل کرتے ہوئے تخلیق دیا کہ گولا بارود، دھماکے اور دھواں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔