لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں معروف فلم اسٹار بابرہ شریف کا 30 لاکھ مالیت کا ڈائمنڈ سیٹ چوری ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ایم ایم روڈ گلبرگ کی رہایشی فلم اسٹار بابرہ شریف نے چوری کا مقدمہ اپنی نوکرانی آسیہ اور ا سکے ساتھی طارق کے خلاف درج کرا دیا ہے جس میں انھوں نے اپنی ملازمہ آسیہ پر الزام لگایا کہ ا س نے موقع پا کر گھر سے 30 لاکھ مالیت کا ہیروں کا سیٹ چوری کر لیا ہے۔
بابرہ شریف کے مطابق پولیس نے تاحال کچھ نہیں کیا اور انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم پکڑ کر چھوڑ دیئے، ہار برآمد نہیں ہوا۔