ممبئی (جیوڈیسک) 2012 میں فلم ’’وکی ڈونر‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ یامی گوتم متعدد بار کسی فلم میں سولو ڈانس نمبر پر پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں مگر تقریباً تین سال گزرنے کے بعد ان کی یہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے بتایا گیاہے کہ وہ جلد ہی رومانوی فلم ’’جنونیت‘‘ میں سولو آئٹم نمبر پر رقص کرتی نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھوشن کمار کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی لو اسٹوری فلم ’’جنونیت‘‘ کی ہدایات وویک اگنی ہوتری دے رہے ہیں جب کہ یامی گوتم اداکار پلکیت سمراٹ کی ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں ۔یامی گوتم کا کہنا ہے کہ کسی فلم میں سولو ڈانس کرنا میری پرانی خواہش تھی جو اب پوری ہونے جارہی ہے۔
میں جنونیت میں ہیروئن کا کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ ایک سولوڈانس نمبر بھی کررہی ہوں جس کے لیے بہترین کوریو گرافر سے تربیت لینا شروع کردی ہے تاہم اسے کے علاوہ کچھ نہیں بتاسکتی کیونکہ ہدایتکار اور فلم کے پروڈیوسرز نے فلم کے متعلق زیادہ گفتگو کرنے سے منع کررکھا ہے تاہم اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ یہ میرے کیرئیر کی ایک یادگار پرفارمنس ہوگی۔