فلم ٹیسٹا منٹ آف یوتھ کا پہلا کلپ جاری

Testament Of Youth

Testament Of Youth

نیویارک (جیوڈیسک) پہلی جنگ عظیم کی سچی کہانی پر مبنی ڈرامہ فلم ٹیسٹامنٹ آف یوتھ(Testament Of Youth) کا پہلا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔جیمز کینٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ویرا بریٹین نامی صلح جو ادیب کے گرد گھومتی ہے

جو پہلی جنگ عظیم کے دوران اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر جنگ کے متاثرین کی طبی امداد کیلئے متاثرہ علاقوں میں پہنچ جاتا ہے۔ فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایلیسیا ویکاندر، کٹ ہیرنگٹن، کولن مورگن اور ٹورون ایگرٹن سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

بی بی سی فلمز کے بینر تلے تیار ہونے والی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض ڈیوڈ ہے مین نے ادا کئے ہیں جبکہ فلم 16 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔