نیویارک (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار سر بین کنگسلے کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم”واکنگ وِد دی اینیمی”کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار مارک شمڈکی اس فلم میں سر بین کنگسلے کے علاوہ جوناس آرم اسٹرانگ، سائمن کنز، ہیناٹوئنٹن، سائم ڈیوٹن اور مارک ویلز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مارک شمڈ، رینڈی اور کرسٹوفر ولیمز کی مشترکہ پروڈکشن مین بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگِ عظیم میں اپنے فیملی سے بچھڑنے والے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو نازی آفیسر کا بھیس بدل کر ناصرف اپنے گھر والوں کے بارے میں بلکہ دیگر پوشیدہ راز بھی جان لیتا ہے۔
ایکشن، سسپنس اور ڈرامہ سے بھر پور یہ فلم”واکنگ وِد دی اینیمی لبرٹی اسٹ وڈیوز کے تحت رواں سال 25 اپریل کو امریکا سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔