نیویارک (جیوڈیسک) باکس آفس پر تہلکہ مچا دینے والی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایڈونچرفلم دی ہنگر گیمز سلسلے کی تیسری فلم اور دی ہنگر گیمز:کیچنگ فائر کے سیکوئل دی ہنگر گیمز:ماکنگ جے پارٹ ون کے ٹیزر ٹریلرز جاری کردیے گئے۔
ہنگر گیمز سیریز کے پریکوئل کے پارٹ ون کی ہدایتکاری فرانسس لارنس دے رہے ہیں جس میں جنیفر لارنس (کیٹ نس ایورڈین)،جوش ہچرسن (پیٹا ملارک)، لیام ہیمسورتھ (گیل ہاتھرون)، ڈونلڈ سدرلینڈ (پریزیڈنٹ اسنو)، ووڈی ہارلسن، فلپ ہوفمین اور الزبتھ بینکس اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ جولیان موربحیثیت پریزیڈنٹ الماکوئن پہلی بار کاسٹ میں شامل ہوئی ہیں۔
فلم کی کہانی 74 ویں سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹ نس ایورڈین (جنیفر لارنس)کے گرد گھوم رہی ہے جو کپیٹول کے خلاف بغاوت کی سربراہی کررہی ہے تاہم اب اُسے یہ کرنا ہے کہ وہ کس پر بھروسہ کرے اور ایسا کیا کرے کہ تمام ضلعوں میں امن وامان و توازن کی فضا برقرار رکھ سکے۔
نینا جیکب سن اور جان کلک کی پروڈیو س کردہ یہ ایکشن ایڈونچر فلم رواں سال 21 نومبر کو لائنز گیٹ کے تحت سینما گھروں کی زینت بنے گی۔