نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ جینفر لارنس کی فلم دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون کی تیاریاں ہو گئیں مکمل، فلم اکیس نومبر کو امریکا جبکہ بھارت میں مداحوں کیلئے اٹھائیس نومبر کو ریلیز کی جائے گی، ہالی ووڈ فلم دی ہنگر گیمز سیریز کا ایک اور پارٹ شائیقین کے دلوں پر راج کرنے آ رہا ہے۔
فلم کے تیسرے پارٹ موکنگ جے پارٹ ون کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سائنس فکشن فلم موکنگ جے پارٹ ون میں ایڈونچر بھی دیکھنے کو ملے گا، جنیفر لارنس کی ایکشن سے بھرپور فلم کے ٹریلر مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں، فلم موکنگ جے پارٹ ون، دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر کا سیکوئیل ہے، اس فلم کی کہانی چوہترہویں سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹ نس ایورڈین پر بنائی گئی ہے۔
فلم اکیس نومبر کو امریکا جبکہ اٹھائیس نومبر کو بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔