فلم ٹومارو لینڈ نے پانچ روز میں 33 ملین ڈالر کا بزنس سمیٹ لیا

Tomorrowland

Tomorrowland

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے سجی فلم ٹومارو لینڈ نے 22 مئی کو سینما گھروں میں لینڈ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے چھا گئی۔

حال اور مستقبل کی حیرت انگیز دنیا کے واقعات پر بنی فلم صرف پانچ روز میں 33 ملین ڈالر کما کر ہالی وڈ باکس آفس پر سب سے اوپر ہے۔

ہالی وڈ اداکار جارج کلونی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آتے ہیں۔ پچھلے ہفتے باکس آفس پر راج کرنے والے Pitch Perfect2 پچ پرفکیٹ ٹو تیس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ فلم میں کوئی ایکشن تھا نہ ایڈونچر لیکن کامیڈی اور موسیقی سے سجی فلم کو شائقین نے بےحد پسند کیا۔

ہالی وڈ باکس آفس پر تیسرا نمبر ایکشن اور مار دھاڑ سے سجی فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ہے جو 24 اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کما چکی ہے۔ Mad Max: Fury Road پندرہ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔