نیویارک (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اور جانی ڈیپ کی نئی سائنس فکشن تھرلر فلم”ٹرانسینڈینس”کے نئے کلپس جاری کردیے گئے ہیں۔ ہدایتکار والی فسٹر کی اس تھرلر فلم میں ڈیپ اورمورگن کے علاوہ ربیکا ہال، پال بیٹانی، کیٹ مارا اور سیلئن مرفی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کیٹ کوہن، براڈرک جانسن اور اینڈریو اے کوسوو کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی آرٹیفشل انٹلیجنس کے ماہر سائنسدان وِل کاسٹر (جانی ڈیپ) کے گرد گھومتی ہے جو ایسا کمپیوٹر تخلیق کررہا ہے جس میں ذی حس کی تمام معلومات کا مجموعہ موجود ہے جبکہ ٹیکنالوجی مخالف شدت پسند اُسکے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
سائنس، ٹیکنالوجی، فکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے تحت رواں سال 18 اپریل کو امریکی جبکہ 25 اپریل کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔