ممبئی (جیوڈیسک) حالیہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم ’دل والے‘ میں شاہ رخ خان کے چھوٹے بھائی کا کردار نبھانے والے بالی ووڈ اداکار ورون دھون کا کہنا ہے کہ وہ فلم ’باجی راؤ مستانی‘ جلد ہی دیکھیں گے۔
گزشتہ روز ایک انٹر ویو کے دوران ورون دھون کا کہنا تھا کہ وہ رنویر سنگھ سے مل چکے ہیں اور انہیں فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی ہے تاہم اب وہ 100 فیصدیقین سے کہتے ہیں کہ وہ جلد ہی یہ فلم دیکھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ’دل والے‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ کے درمیان اس وقت سخت مقابلہ ہے لیکن میں خوش ہوں کہ ہماری طرح ’باجی راؤ مستانی‘ بھی اچھا بزنس کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ روہٹ شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دل والے‘ سجنے لیلا بھنسالی کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کو باکس آفس پر مات دے چکی ہے۔