فلمی دنیا میں واپسی کیلئے تیار ہوں : ششمیتا سین

Sushmita Sen

Sushmita Sen

ممبئی (جیوڈیسک) سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ ششمیتا سین نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا۔ انڈیا انٹرنیشنل جیولری ویک میں شرکت کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ششمیتا سین نے کہا اکہ میں بہت جلد اپنی فلم کے ساتھ شوبز دنیا میں واپسی کیلئے تیاریاں کر رہی ہوں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی میں اپنی فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات منظر عام پر نہیں لاں گی بلکہ میں انتظار کرونگی کہ پروڈیوسر باضابطہ طریقے سے اس فلم کی انانسمنٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے تین سال کا بریک لیا اور اب جب وہ تین سال کی ہوگئی ہے تو میں نے دوبارہ فلم انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔