فلم زیرو ڈارک تھرٹی کو آسکر ایوارڈ نہ ملنا خوش قسمتی ثابت ہوا

Zero Dark Thirty

Zero Dark Thirty

اسامہ بن لادن پر بننے والی تنازعات کا شکار فلم زیرو ڈارک تھرٹی کے لئے کوئی آسکر ایوارڈ نہ ملنا خوش قستمتی ثابت ہوا ہے۔ آسکر تقریب کے صرف ایک دن بعد سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی نے اسامہ کے خلاف جاری تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔آسکر ایوارڈ تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنا فنکاروں کے لئے خوشی کا باعث ہوتا ہے۔

لیکن اسامہ بن لادن پر بننے والی فلم زیرو ڈارک تھرٹی کے لئے ایوارڈ نا حاصل کرنا اچھا ثابت ہوا ہے۔ امریکی سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی نے فلم کے خلاف ہونے والی تحقیقات ختم کر دی ہیں۔ اس سے پہلے زیرو ڈارک تھرٹی کے فلم سازوں کے خلاف الزامات تھے کہ ان کے رابطے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ ہیں۔

سینٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اب فلم ڈائریکٹر کیتھرین بیگلو اور سکرین رائٹر مارک باول کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔ اور یوں فلم کے خلاف تمام تنازعات کا خاتمہ ہوا۔