فلموں میں ناکام ہوئی تو بینکنگ سیکٹر میں چلی جائوں گی : پرینیتی

Parineeti Chopra

Parineeti Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی ابتدائی فلموں سے ہی بالی ووڈ میں اپنا ایک مقام حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ جس میں انہیں خاصی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔

مگر اداکارہ کہتی ہیں کہ اگر وہ فلم انڈسٹری میں ناکام ہوئیں تو بینکنگ سیکٹر کو متبادل کے طور پر استعمال کریں گی۔ پچیس سالہ پرینیتی کا کہنا ہے کہ فلم کی دنیا بہت غیر متوقع فیلڈ ہے۔

،اداکاری کے ساتھ ساتھ ہر ایک کو کوئی نہ کوئی متبادل پلان رکھنا چاہیے۔ جس دن میری فلمیں فلاپ ہونا شروع ہوگئیں ،ا سی دن میں گھر چلانے کے لیے بینکنگ کا راستہ اختیار کرونگی جو میرے لیے محفوظ کام بھی ہے۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے ایک برطانوی یونیورسٹی سے بینکنگ اینڈ فنانس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ بالی ووڈ میں قسمت آزمائی سے قبل کچھ عرصہ کیلئے ایک مالیاتی فرم سے منسلک بھی رہی ہیں۔

پرینیتی چوپڑاجو اس وقت دو نئی فلموں دعوت عشق اور کِل دل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کہتی ہیں کہ میں پچھلے ڈیڑھ سال سے اداکاری کررہی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ شائقین مجھے پسند کررہے ہیں ، یہ چیز میری حوصلہ افزائی کیلئے کافی ہے ۔