کراچی (جیوڈیسک) فلم انڈسٹری کے معروف ادکار معمر رانا نے کہا کہ فلمیں بنیں گی تو سنیماں کی رونق میں اضافہ ہوگا۔ اس وقت جب کہ پاکستان میں فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں اس بات کی امید ہوچلی ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی فلم انڈسٹری ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی لیکن ضرورت اس بات کی ہے جس طرح ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اچھا اور معیاری کام ہو رہا ہے اسی طرح فلم انڈسٹری میں بھی اچھے موضوعات لے کر صاف ستھری اور معیاری فلمیں بنائی جائیں۔
یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی انھوں نے کہ ضروری نہیں ہے کہ ہم بڑے بجٹ کی فلمیں بنائیں کم بجٹ کی فلمیں آج کے دور میں زیادہ بہت ثابت ہوسکتی ہیں۔