لاہور (جیوڈیسک) سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئی راہیں کھول دیں، اچھے نتائج کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ فن ایک سمندر کی طرح ہے جہاں ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، ہر بار کچھ ہٹ کر ہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں’ جس کے لیے میرا فوکس سکرپٹ اور کردار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکٹر، ڈائریکٹر سمیت سبھی بزنس کر رہے ہیں، بزنس کرنا کوئی جرم نہیں مگر اس کے لیے معیار کو نظر انداز کرنا درست نہیں۔