فلموں سے تشدد کے رجحان میں 3 گنا اضافہ ہوا: ماہرین

Violence Films

Violence Films

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی محققوں کا کہنا ہے فلموں میں تشدد کے رحجان میں گزشتہ پچیس برسوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

تحقیق امریکی بچوں کے ادارے اکیڈیمی آف پیڈی ایٹرکس نے کی ہے۔ محققوں کے مطابق انیس سو پچاس سے آج تک فلموں میں اسلحہ دکھانے کے رحجان میں دگنا اضافہ ہوا ہے لیکن اس شرح میں گزشتہ پچیس برسوں میں اضافہ میں تیزی آئی ہے۔

ٹیم میں شامل محقق ڈینئل رومر Daniel Romer کے مطابق انیس سو پچاسی کے بعد چار سو بیس میں سے تین سو چھیانوے فلموں میں تشدد دکھایا گیا اور ان میں سات سو تراسی مناظر میں بندوق کا استعمال ہوا۔ پر تشدد فلموں میں ڈارک نائٹ، ٹرانسفارمرز، کیپٹن امریکا، دی اوینجرز، امیزنگ سپائڈرمین اور ٹیکن ٹو شامل ہیں۔