فائنل میں شکست: ارجنٹائن کے مختلف شہروں میں ہنگامے

Argentina

Argentina

بیونس آئرس (جیوڈیسک) ایک طرف جرمنی میں عالمی کپ فٹ بال کی فتح کا جشن منایا جارہا ہے تو دوسری جانب ارجنٹائن میں عوام فائنل کی شکست کا غم نہ برداشت کر سکے۔

اور مختلف شہروں میں ہنگامے شروع ہو گئے۔ دارالحکومت بیونس آئرس میں ملک کی شکست پر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ عوام نے قومی ٹیم کی شکست پر شدید غم غصہ کا اظہار کیا۔

لوگوں نے بیونس آئرس کی سڑکوں پر ہنگامہ آرائی شروع کردی، جنہیں روکنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس پھینکی اور لوگوں کو روکنے کے لئے واٹر کینن سے پانی پھینکا۔

مظاہرین سے جھڑپوں میں 15 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 30 افراد کو گرفتار کر لیا۔